کراچی(کامرس رپورٹر)ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے صارف اب زیادہ بہتر انداز سے زیادہ جگہ کی گنجائش اور پرائیویسی کے لئے سفر میں متصل تین نشستوں کی خریداری کرسکتے ہیں۔ یہ نشستیں اکانومی کلاس کے تمام صارفین کو پیش کی جائیں گی جن کی مصدقہ بکنگ ہو۔ وہ صارفین یہ سہولت حاصل نہیں کرسکیں گے جنہوں نے نشستوں کی پری بک کروائی ہو کیونکہ یہ سہولت دستیابی پر مشروط ہے۔ خالی نشستیں پرواز کی روانگی سے قبل ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹر پر خریداری کے لئے پیش کی جائیں گی جن کی لاگت 55 ڈالر سے 165 ڈالرز فی نشست ہوگی۔ پھر اس علاوہ فلائٹ سیکٹر کی بنیاد پر قابل اطلاق ٹیکسز بھی ہیں۔ ایمریٹس نے اس نئی سیٹ کی سہولت صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر متعارف کرائی ہے جس میں صارفین کو اکانومی کلاس میں پرواز کے دوران درکار اضافی پرائیویسی اور جگہ کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ اس میں وہ جوڑے بھی شامل ہیں جن کی خواہش ہے کہ پوری قطار (ایک قطار میں زیادہ سے زیادہ تین نشستیں ہیں) استعمال کریں، ایسے والدین جن کی گود میں شیر خوار بچے ہوں، یا پھر وہ افراد جو عالمی وبا کے دوران سفر کے لئے حفاظتی طور پر اضافی جگہ کے خواہاں ہوں۔