اللہ کے برگزیدہ بندوں کی صحبت صراط مستقیم پر چلنے کا ذریعہ بنتی ہے: قاری غلام چشتی

Mar 04, 2021

گوجرخان (نامہ نگار) اللہ کے برگزیدہ بندوں کی صحبت صراط مستقیم پر چلنے کا ذریعہ بنتی ہے، اولیائے کاملین کو اللہ رب العزت نے ان درجات سے نوازا ہے کہ انہیں کسی قسم کا غم اور خوف نہیں ہوتا اور اس بات کا ذکر اللہ کریم نے قرآن مجید میں کیا ہے روحانی درگاہیں دلی سکون و اطمینان کاباعث ہوتی ہیں ان خیالات کااظہار معروف عالم دین قاری غلام محمد چشتی نے گزشتہ روز گوجرخان میں پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی ؒ کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر روحان احمد، عبدالباقی نصیروی، محمد اشفاق صابری و ودیگر نے نعت رسولؐ مقبول و مناقب پیش کیں، ممبر پوٹھوہار پریس کلب عبدالستار نیازی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے محفل میں شرکت کی محفل کے اختتام پر سینئر صحافی راجہ جاوید اقبال مرحوم کے ایصال ثواب اور عالم اسلام و ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں