سٹیل مل کارپوریشن کی بحالی سے متعلق بین الو وزارتی اجلاس، کلیدی آپریٹنگ اثاثوں کی تصدیق بارے تبادلہ خیال 

 اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمدمیاں سومرو اور وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل مل کارپوریشن (پی ایس ایم سی) کی بحالی سے متعلق بین الو وزارتی اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی سیکرٹری نجکاری، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار  اور اسٹیل مل کے دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان سٹیل ملز ، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) اور صنعتوں کے وفاقی سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں پی ایس ایم سی کے ذریعہ نئے ذیلی ادارہ کی تشکیل ، اہم آپریٹنگ  اثاثوں(کوآ) اور کور لینڈ کارخانے سمیت پلانٹ اور مشینری ، سٹاک ان ٹریڈ ، دو حصوں کی تصدیقی اور فیئر مارکیٹ ویلیوئشن (ایف ایم وی)سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کلیدی آپریٹنگ اثاثوں کی تصدیق اور 31 دسمبر 2020 تک مالی سٹیٹمنٹ کے آڈٹ کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوٹیلیٹی کنکشن کی تجدید ومنتقلی اور ایس ایس جی سی کے آٹ اسٹینڈنگ واجبات کی تصفیہ سیمتعلق معاملہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کی ذمہ داریوں کی تنظیم نو وتصفیہ اور قرض دہندگان سے این او سی حاصل کرنا بھی اس بات چیت میں شامل تھا۔پی ایس ایم سی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے درمیان جیٹی اور رائٹ آف وے کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن