اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان سے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہونے پر مولانا عبدلغفور حیدری اورعبدالقادر کو مبارکباد دی ہے ۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پر امن انداز میں سینیٹ الیکشن کا انعقاد جمہوریت کے تسلسل اور وفاق کی مضبوطی کا باعث بنے گا ، امید ہے کہ نو منتحب اراکین وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انداز میں انتخابی عمل چلانے پر الیکشن کمیشن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مولانا عبدلغفور حیدری اورعبدالقادر کو مبارکباد
Mar 04, 2021