اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سید یوسف رضا گیلانی کو جیت پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا صدرآصف علی زرداری اور چئیرمن بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کارکنان بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا سید یوسف رضا گیلانی کی جیت آنے والے دنوں میں حکومت کو ہلا سکتی ہے۔انہوں نے کہا اگلے مرحلے میں پی ڈی ایم وزیر اعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا نومتخب سینیٹرز کے لئے مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں سیاسی رجحان کس حد تک آگے بڑھے گ