کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹ کے انتخابات میں سندھ کی جنرل نشست سے فیصل سبزواری اور خواتین کی مخصوص نشست پر خالدہ اطیب کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میںدونوں نامزد امیدواروں کی کامیابی اس امر کی دلیل ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور توانہ ہو کر سامنے آئی ہے، آئندہ آنے والے انتخابات میں نظم و ضبط کے باعث بہتر کارکردگی پیش کرے گی اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں منتخب سینیٹر ایوان بالا میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑیںگے۔