پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے :مدثر مصطفی 

Mar 04, 2021

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ  اپوزیشن سیاسی طو رپر بیروزگار ہوچکی ہے حکومت نے تمام مسائل پر برق رفتاری سے قابو پایاہے ، وزیر اعظم عمران خان ملک میں  صحت مند سر گر میوں کیلئے اقدامات عمل میں لارہے ہیں، اپنے ایک بیان میںحافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ وفا کرکے دم لے گی ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں آج بھی پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اوربطور حکومتی جماعت عوامی مشکلات کے اذالہ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، تحریک انصاف کو غریب عوام نے ملک و قوم کی بہتری کیلئے اقتدار دیا ہے اور حکومت عوامی مینڈیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے دن رات عوامی خدمت کررہی ہے پائیدار ترقی پاکستان کا مقدر ہے ۔ حکومت نے تمام مسائل پر برق رفتاری سے قابو پایاہے۔

مزیدخبریں