شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کاشو ختم ہونے والا ہے ،حکومت انتقامی کاروائیوں سے سیاسی انتشار پیدا کر رہی ہے،حکومت عوامی مسائل کو بھول کر اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف ہے حمزہ شہباز شریف کی رہائی حکمرانوں پر بجلی بن کر گری ہے الزامات کی بھرمار سے ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔