لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے۔سینیٹ انتخابات میں جمہوریت جیت گئی اور فسطائیت ہار گئی،سید یوسف رضا گیلانی کی جیت عوام کی فتح ہے۔قومی اسمبلی کے ممبران نے آئی ایم ایف کے نمائندے کومستردکردیاہے۔عوامی نمائندے مزید اس کٹھ پتلی نااہل حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے،اب عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے۔عوام نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی۔