گکھڑمنڈی(نامہ نگار) حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسر سے مونجی خرید کر بوگس چیک دینے والے بیوپاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، برگیڈئیر ریٹائرڈ عاشق حسین سکنہ ڈی سی کالونی راہوالی سے جوڑا سیان کے بیوپاری احسان اﷲ عرف سفیان نے 5ماہ قبل 29 لاکھ 40 ہزار روپے کی مونجی خریدی اور کچھ رقم نقد ادا کرکے 4 لاکھ روپے کا چیک دیا جو 5 ماہ گزرنے کے باوجود کیش نہ ہوسکا جس پر مدعی کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔