گوجرانوالہ میں گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر اسٹیکر لگانے کی مہم کا آغاز 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق کی ہدایت پر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹر اسٹیکر لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے سی ٹی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے پیچھے لگے ریفلیکٹر اسٹیکررات کے وقت روڈز پرحادثات سے بچائو میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ رات کے وقت ڈرائیورز کو ان سے اگلی گاڑی واضع طور پر نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے حادثات رونما ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکر یا چمکدار پٹی ضرور لگانی چاہیے تاکہ ٹریفک حادثات میں ضائع ہونے والی جانوں کو بچایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن