گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)جی ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرل مقبول احمدمجوکہ نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ادارے کی بہتری میں بلا شبہ ملازمین کی محنتیں شامل ہیں فوت شدگان ائور ریٹائرڈ ملازمیں کے قابل بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے محمد علی عادل کو اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل رانا عبدالقدیر، ا تحاد ورکرز یونین(سی بی اے) کے صدر چوہدری مظہرجاوید،چیف آرگنائزررانا ذوالفقارعلی ، چوہدری ذوالفقار بھنڈرجنرل سیکرٹری ریاست مسیح ،فضل حسین غلام حسین چھینہ ودیگرملازمین بھی موجود تھے ۔
ملازمین کے حقوق کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں:مقبول احمد مجوکہ
Mar 04, 2021