اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ کے تحت باشعور عورت ۔مستحکم خاندان کے عنوان سے خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو کہ مختلف سیشنز پر مشتمل تھی۔ جس میں باشعور خواتین، تیری ذات سے ہیں سلسلے سارے، کامیابی کا سفر اور کلرز آف الخدمت کے عنوانات کے تحت پینل ڈسکشنز، لیکچرز اور درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں صدر الخدمت فانڈیشن محمد عبدالشکور، صدر الخدمت وومن ونگ کلثوم فاطمہ رانجھا، اسسٹنٹ سیکرٹریز سمیعہ سلمان اور صدف شاہد، جنرل سیکرٹری الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ صبا ثاقب، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ویمن ونگ جماعت اسلامی سکینہ شاہد، سابقہ سیکرٹری عائشہ منور، مصنفہ صائمہ اسما اور مختلف یونیورسٹیز کی طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں صدر الخدمت فانڈیشن محمد عبدالشکور نے استحکام خاندان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باشعور مرد و عورت مستحکم خاندان کی ضمانت ہے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض علینہ ارشد نے سرانجام دیئے جبکہ اختتام پر طلعت ظہیر نے دعا کروائی۔