اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیریں مزاری عالمی یوم خواتین کے موقع پر دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس( اے سی سی اے)کے زیر اہتمام منعقد کے جانے والے ویبی نار میں شرکت کریں گی۔یہ ویبی 08 مارچ،2021ء کو منعقد ہوگا اور اس ویبی نار کے انعقاد کا مقصد فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو سراہنا ہے۔اس ویبی نار میں، صرف خواتین فکری راہنما ، پالیسی ساز اور فنانس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی دیگر پہل کارخواتین شامل ہوں گی۔اس ویبی نار میں تنوع کا جائزہ لیا جائے گا اور اکاؤنٹنسی کے پیشے کو ملک میں مزید شمولیتی اور متنوع بنانے کے موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیریں مزاری اور کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹیرینز (سی ڈبلیو پی) کی چیئرپرسن شاندانہ گلزار خان بھی مقررین میں شامل ہیں۔