پاک فوج کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری

Mar 04, 2021 | 11:19

ویب ڈیسک
پاک فوج کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری
پاک فوج کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری

راولپنڈی: پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبتہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہیں۔ سالانہ تربیتی مشق سپاہ میں مختلف ڈرلز طریقہ کار کا حصہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور سطح کی مشق کا مقصد جامع آپریشنل تیاری ہے اور مشقوں کا مقصد فورسز کے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

پاک فوج کی سالانہ مشقیں صحرا اور میدانی علاقے میں کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاک فوج کےترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ آپریشن ردالفساد کو 4 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد سے متعلق پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشنز کیے۔ 22 فروری 2017 کو آرمی چیف کی قیادت میں آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا اور آج ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک میں امن کا قیام تھا۔ آپریشن ردالفساد کا دائرہ پورے ملک پر محیط تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا۔ آپریسشن ردالفساد کا محور عوام تھے.آپریسن کا دائرہ کار پورے ملک پر محیط تھا۔ آپریشن کے حوالے سے ٹائمنگ بہت اہم ہے۔

مزیدخبریں