پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین 12 بجے دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور محمد نبی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ بابراعظم 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد نبی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 34 کے مجموعی اسکور پر پشاور زلمی کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔