مصر سے سمندری حدود کے اختیارات پر معاہدہ کیا جا سکتا ہے. ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مولود چاﺅش اولو نے کہا ہے کہ مصر سے سمندری حدود کے اختیارات پر معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں موجود جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مصر ترک سمندری حدود میں داخل ہوئے بغیر اپنے متعین کردہ علاقے میں تحقیق و تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ،مصر ہماری سمندری حدود کا احترام کر رہا ہے جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور مصر بحیرہ روم کی طویل ترین ساحلی پٹی کے حامل دو ملک ہیں اور اگر تعلقات اسی طرح رہے تو امید ہے کہ سمندری حدود کے اختیارات کے حوالےسے دو طرفہ معاہدہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن