اسلام آباد: نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور5زخمی ہو گئے

Mar 04, 2021 | 21:43

نامہ نگار

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور5زخمی ہو گئے ہیں،پولیس نے جاں بحق طالبعلم کی لاش اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے.نمل یو نیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ یو نیورسٹی حدود سے باہر چھٹی کے بعد پیش آیا تاہم یو نیورسٹی انتظامیہ اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج(نمل)کے باہر دو طلبا گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طلابعلم جاں بحق اورپانچ زخمی ہو گئے ,جاں بحق طالبعلم کی شناخت عبدالحق کے نام سے ہو ئے ہے،ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز ہسپتال پہنچ گئے اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی .ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ادھر یو نیورسٹی کے ترجمان نے ''نوائے وقت''کو بتایا کہ یہ واقعہ یو نیورسٹی حدود سے باہر چھٹی کے بعد پیش آیا تاہم انتظامیہ نے اپنے طور پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزیدخبریں