بھارتی آبدوز کو مار بھگانا بہادر افواج کی جرات کا ثبوت، ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (سپیشل رپورٹر)سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنانا پاک بحریہ کی مہارت اور جرات کا ثبوت ہے۔ بھارت نے 5 برس میں چوتھی مرتبہ عالمی قوانین کی یہ خلاف ورزی کہے اور ہر بار اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ بھارت کو ایسی حماقتوں سے پہلے 27 فروری کا دن یاد رکھنا چاہئے۔ پاکستان پرامن مگر ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے پوری قوم بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو دانٹ کھٹے کردیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن