لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی ٹریننگ شروع کردی۔ عابد علی کا کہنا ہے کہ کافی دنوں کے بعد نیٹ میں بیٹنگ کی جس کا بہت مزہ آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی وجہ سے میرا ری ہیب پروگرام جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ 3 ماہ کے اندر کرکٹ دوبارہ کھیل سکتا ہوں۔
ٹریننگ شروع‘3ماہ میں دوبارہ کھیل سکتا ہوں :عابد علی
Mar 04, 2022