لاہور(سپورٹس رپورٹر)سجال اور یوکے میڈیا کے درمیان شیڈول میچ بارش کی نذر ہو گیا، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو منسوخ کر دیا گیا، بعد ازاں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں مہمان یوکے میڈیا کرکٹ کلب کے اعزاز میں سجال کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں یوکے میڈیا کرکٹ کلب کے ارکان سمیت سجال کرکٹ ٹیم اور سینئر ارکان بھی موجود تھے۔ آخر میں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کی جانب سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو سونیئر پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سجال کے صدر عقیل احمد، سیکرٹری چودھری اشرف نے یوکے میڈیا ارکان کو خوش آمدید کہا۔ یوکے میڈیا کرکٹ کلب کے منیجر طاہر چودھری اور ٹیم کے کپتان غلام حسین اعوان نے میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں سجال ٹیم کو لندن آ کر میچز کھیلنے کی بھی دعوت دی۔
سجال اور یوکے میڈیا کے درمیان کرکٹ میچ بارش کی نذر
Mar 04, 2022