محمد وسیم کی شاہد آفریدی سے  فائٹ میں شرکت کی درخواست

Mar 04, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے فائٹ میں شرکت کرنے کی درخواست کردی۔شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے جواب میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں 19 مارچ کو ہونے والی اپنی فائٹ کیلئے ٹریننگ کر رہا ہوں،آپ اگر اپنے قیمتی وقت میں سے میرے لیے تھوڑا وقت نکالیں اور میری فائٹ میں شرکت کریں تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ 34 سالہ باکسر محمد وسیم 19 مارچ کو دبئی میں ٹائٹل فائٹ میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن میں ناقابل شکست فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن سنی ایڈورڈز کا مقابلہ کریں گے۔

مزیدخبریں