لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ایشلے گارڈنر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹر کا معمول کی پی سی آر ٹیسٹنگ میں کرونا پازیٹو آیا ہے۔ایشلے گارڈنر آئی سی سی اور نیوزی لینڈ گورنمنٹ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق کرائسٹ چرچ میں رہیں گی ۔ور 10 روز کی آئسولیشن مکمل کریں گی۔سکواڈ کے دیگر ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب وہ ہملٹن جائیں گے۔ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ کل انگلینڈ کیخلاف ہے۔