لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ دورہ پاکستان پر بے حد خوش ہیں، وہ پاکستان میں پاکستانی بائولرز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو چکے ہیں، سٹیو سمتھ نے کہا کہ ساری تیاریاں مکمل ہیں، اور اب وہ پاکستان کیساتھ کھیلنے کو تیار ہیں۔ویڈیو میں وہ پنڈی سٹیڈیم میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔