لاہور+راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر+جنرل رپورٹر)پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمنٹے کیلئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں ایمرجنسی وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔ وارڈ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران بھی قائم رہے گا۔ منتظمین نے ایمر جنسی وارڈ میں سولہ بیڈز مختص کر دیئے ہیں ۔ مجموعی طور پر تین شفٹوں کیلئے تین ڈاکٹرز ‘نو سٹاف نرسز اور پیر امیڈیکل سٹاف ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔