لاہور(سپورٹس رپورٹر) لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد افضل نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہاوس لاہور کا دورہ کیا اور پی او اے حکام کیساتھ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پی او اے ہاوس لاہور آمد پر پاکستان کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ اور اتھلیٹس کمیشن کے سربراہ نے وفد کا استقبال کیا۔ دورہ پی او اے ہاوس کے موقع پر لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد افضل کو پاکستان کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں انہیں پاکستانی دستے کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے بتایا گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، سینئر نائب صدر شوکت جاویڈ اور سابق آئی جی پولیس چوہدری محمد یعقوب نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ کامن ویلتھ گیمز 2022ء رواں سال 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں منعقد ہونگی۔
لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد افضل کا دورہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہاوس
Mar 04, 2022