لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیاہے۔ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف 27 گواہوں کے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں۔ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل پرالزم ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کوقتل کیاہے۔