نوجوان اپنے حق کیلئے بلاول کیساتھ کھڑے ہوگئے، چودھری سجاد نذیر 

Mar 04, 2022

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شہید بھٹو ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر اور گلف کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو گئی لہذا ملک بھر کے نوجوان اپنے حق کے لیے اپنے نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔وزیراعظم کے سبز باغ اور وعدے مایوسی کے کالے بادلوں میں بدل گئے ہیں نوجوانوں میں ذہنی امراض کی وجہ پی ٹی آئی کی طرف سے دیا جانے والا صدی کا سب سے بڑا دھوکا ہے پی ٹی آئی کے اقتدار کے دن ناکامی اور بدحالی کا سفر ہیں وعدے عروج کے کیے گئے مگر پستی کی انتہا کردی گئی۔

مزیدخبریں