لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ناقابل برداشت مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں دو بھر کر دی ہیں ۔ بے لگام مہنگائی نے ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے ۔