ڈسٹرکٹ او ورسیز پاکستانیز کمیٹی کے زیر التوا کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، عبدالرحیم 

لاہور (نیوز رپورٹر ) ڈسٹرکٹ او ورسیز پاکستانیز کمیٹی کے زیر التوا کیسز کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اوورسیز پاکستانیز ملک کے بہترین سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عبدالرحیم نے کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید خادم عباس کے ساتھ اپنے دفتر میں ایک ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر لیگل او پی سی راجہ محمد زبیر، سینئر سول اور ڈسٹرکٹ ججز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ساتھ کمشنر او پی سی نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ڈی جی خان میں زیر التواء کیسز کے فوری حل کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...