نظام مصطفی کے نفاذ سے ملک فلاحی مملکت بن سکتا ہے، نعیم جاوید نوری 

Mar 04, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان لاہورکے صدر معروف دینی سکالر علامہ مفتی نعیم جاویدنوری نے کہا کہ ملک نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی حقیقی فلاحی مملکت بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قرب اور ہدایت کی منزل پانے کیلئے امت مسلمہ کے پاس قرآن اور حدیث بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ گذشتہ روز اقبال گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کامیں ہفت روزہ درس قرآن اور درودوسلام کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور دم توڑتی ہوئی اخلاقی قدروں کی بحالی صرف قرآن کے دامن سے ہی وابستہ ہونے اور کثرت درود وسلام پڑھنے سے ہی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں