لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز پولیس کے تمام ڈویژنز میں قائم ہیلپ ڈیسکس نے عرصہ 5 ماہ میں فلاحی کاروائیوں میں 241 گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے اور بچیاں حقیقی ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیلپ ڈیسکس نے فلاحی کاروائیوں میں کمسن بچے، بچیوں اور نو عمر لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرکے اغواء کاری اور دیگر معاشی خطرات سے محفوظ کیا854 ریلویز مسافران کو 9.5277ملین مالیت کا گمشدہ سامان انکے حوالے کیا گیا۔مختلف ریلویز سٹیشنز پر 1851 معذور افراد کو وہیل چیئر، 88 مریضوں کو اسٹریچر اور دوران سفر حادثاتا زخمی ہونے والے 183 مسافران کو فرسٹ ایڈ کی سہولت مہیا کی گئی۔پاکستان ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسکس پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ریلویز مسافران کو تحفظ اور فلاحی امور میں امداد فراہم کر رہے ہیں