غیرسرکاری مویشی منڈیوں میں ٹیکس کیخلاف کارروائی کیلئے جواب طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے پنجاب بھر میں غیرسرکاری مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کیلئے دائردرخواست پروفاقی اور حکومت پنجاب سمیت مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیاہے۔ سماعت شروع ہوئی توملٹری سٹیٹ افسر کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔ خادم بٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پنجاب بھر میں کیٹل مارکیٹ اتھارٹی بنائی گئی ہے۔ سرکاری کیٹل مارکیٹوں میں کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں۔ ہرضلع میں غیرسرکاری کیٹل مارکیٹیں بناکرحساس اداروں کانام استعمال کیا جارہا ہے۔ غیرسرکاری کیٹل مارکیٹس میں جانور فروخت کرنے پرٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ غیرقانونی ٹیکس کے نفاذ سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...