لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق ڈی آئی جی پولیس سید جنید ارشد کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت ہر نیب کے تفتیشی افسر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ملزم کے وکیل موجود نہ ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔