دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز ہیں، سعید الحسن شاہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخش کے آستاں پر قائم ،عظیم دینی درسگاہ جامعہ ہجویریہ میں تقریب سعید بسلسلہ ختم بخاری شریف ودستار فضلیت وتقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ پیر سیّد سعید الحسن شاہ اورڈائریکٹرجنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے کہا ہے کہ دینی مدارس علوم ومعارف کا مرکز اور ہماری اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، ان کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حکومت اس پر بھر پور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ صوفیاء کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔اسلام امن ، رواداری ،محبت اور انسان دوستی کا دین ہے ،ان افکار اور تعلیمات کا ابلاغ ہماری ذمہ داری ہے۔مدارس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ میں انگریزی اور ریاضی وغیرہ عصری مضامین کی تدریس کے ساتھ کمپیوٹر،ینگوئیج لیب اور جامعتہ الازہر(مصر) کے ساتھ علمی اشتراک جیسے پراجیکٹ کی عملی سطح پر تکمیل کے بعد ،جدید لائبریری کے قیام کی طرف گامزن ہے ، جس سے جامعہ ہجویریہ پہلے ماڈ ل دینی مدرسہ کے طور پر نمایاں اور معتبر ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...