لاہور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹائون شپ لاہور میں 14 ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز اور دنیا کی سب سے بڑی سپورٹس پن کولیکشن کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر اور معروف صنعتکار سید شاہد علی نے کیا۔ اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے ان مقابلوں میں شرکت کی اور نمائش دیکھی۔ پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے دو روزہ مقابلوں کے پہلے دن 100 میٹر بوائز، 200 میٹر گرلز، جمناسٹک، چاٹی ریس کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ 14 ویں سالانہ کھیلوں کی انفرادیت کالج کونسل کے ممبر محمد سلیم بٹ کی سپورٹس پن کولیکشن ہے جس کو طلباو طالبات، اساتذہ اور میڈیا کے نمائندوں کی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ دنیا کی یہ سب سے بڑی پن کولیکشن 30 سال کی جدوجہد کا نتیجہ ہے محمد سلیم بٹ ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس کے بانی بھی ہیں۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹائون شپ میں سپورٹس گالا ،سپورٹس پن کولیکشن کی نمائش
Mar 04, 2022