بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے جنرل ہسپتال میں پتّہ ،لبلبہ کے مفت آپریشن کئے 

لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو انٹرالوجی پنجاب چیپٹراور ایشین گروپ آف اینڈوسکوپک الٹرا ساؤنڈ کے اشتراک سے جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ ون میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز نے پتّہ اور لبلبہ کے مرض میں مبتلا 30مریضوں کے جدید طریقہ علاج سے مفت آپریشن کئے اور پاکستان کے پانچوں صوبوں سے آئے ہوئے امراض معدہ و جگر کے سپیشلسٹ معالجین کو ماڈرن تکنیک سے روشناس کروایا اور اْن طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔جن کے استعمال سے مریض کو کم سے کم وقت اور تکلیف کے ساتھ صحت مند کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، ڈاکٹر اسرار الحق طور، ڈاکٹر غیاث الحسن،ڈاکٹر عاکف دلشاد، ڈاکٹر شفقت رسول، ڈاکٹر بلال ناصر،ڈاکٹر سدرہ رشید، ڈاکٹر مکرم باجوہ،ڈاکٹر حنان ظفرو دیگر نوجوان و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...