ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے زیر صدارت پنجاب چیریٹی کمیشن کمیٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کے زیر صدارت پنجاب چیریٹی کمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد، اجلاس میں اعتراض شدہ 17 این جی اوز کے کیسز کی سماعت کی گئی، قانونی تقاضے پورے کرنے پر 6 نئی درخواستوں اور 10 کی تجدید کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ 1ہفتہ میں محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات دور نہ کرنے اور کمیٹی کی سے جاری نوٹسز کے باوجود غیر حاضراین جی اوز کے آپریشن، دفاتر بند کرنے کی بھی ہدایات جاریڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کہا ہے کہ جو این جی اوز پنجاب چیرٹی کمیشن کے پورٹل پر اپنی رجسٹریشن نہیں کروا رہیں اور اجلاس میں طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر ہیں ان کا آپریشنل ورک روک دیا جائے گا اور رجسٹریشن بھی منسوخ کردیں گے۔اسسٹنٹ کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے غیر سنجیدہ این جی اوز کو قانون کے تابع لائیںان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے پنجاب چیرٹی کمیشن کے اجلاس سے این جی اوز کی رجسٹریشن پر ہونے والی اب تک کی پیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن