گوجرنوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ، جس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،کنٹرول روم انچارج محمد ثاقب منیر نے بتایاکہ ماہِ فروری کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 25515فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 6074ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 1743روڈ ٹریفک حادثات، 3570میڈیکل ایمرجنسی،68آگ لگنے کے واقعات،137کرائم کیس، 01 ڈوبنے کے واقعہ، 01بلڈنگ منہدم، 17کتے کے کاٹنے کے واقعات اور537متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 5771لوگوں کو ریسکیو کیا ۔