گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر آلودگی پھیلانے اور مضر صحت مواد استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی) کامران حسین (صدر) ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد وسیم احسن چیمہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر اشرف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور خلاف ورزی کے مرتکب 02فیکٹریاں سیل اور 08 بھٹیوں کو مسمار کر دیاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کامران حسین نے آلودگی کی روک تھام کے سلسلہ میں باجوہ روڈ پر 02 گوداموں کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ڈاکٹر انعم فاطمہ نے انڈسٹریل اسٹیٹ II اور دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران انڈسٹریل اسٹیٹ میں(لیاقت ایلومینیئم ورکس بھٹیاں، آصف ایلومینیئم ورکس بھٹیاں، سلیم ایلومینیئم ورکس، باقر ایلومینیئم ورکس، ارشاد ایلومینیئم ورکس) کو مسمار کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ سیل ومسمار کی گئی فیکٹریوں میں غیر قانونی طور پر ایندھن، ربڑ، پلاسٹک اور دیگر دھاتوں کو جلایا جا رہا تھا جو کہ فضائی آلودگی کا باعث بن رہے تھے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے تمام اسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ماحولیات، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر کاروائیوں کا عمل جاری رکھیں تاکہ شہر وضلع کو فضائی آلودگی سے محفوظ ر کھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔