شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاکف کی کاروائی، آفس کے باہر سائلین کو پاسپورٹ بنوا کر دینے کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے ہتھیانے والے 6ٹاؤٹ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے، ڈپٹی ڈائریکٹر کو اطلاع ملی تھی کہ آفس کے باہر مختلف اطراف میں کھڑے ہوکر مذکورہ ٹاؤٹ سادہ لوح شہریوں کو جھانسہ دیکر لوٹ رہے ہیں جن کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاکف نے سکیورٹی انچارج محمد افضل و دیگر سٹاف کی مدد سے ان ٹاؤٹوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔