ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مونی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ مجاہد عباس ملہی نے ہمراہ ٹیم ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مونی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان اسفند یار عرف مونی، ہدایت اور اویس سے اسلحہ اور دوران واردات لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔