لسبیلہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے کہا کہ حب آر سی ڈی ہائیوے پر واقع تمام ہوٹل مالکان،دکاندار حضرات انڈسٹریز مالکان سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیںآپ کا تعاون شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقنی بنایا جارہا ہے سیکیورٹی اقدامات پولیس کا مینڈیٹ ہے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹریل ٹاؤن حب میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی اے سی حب لیفٹننٹ ریٹائرڈ احمد ظہیر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا اور دیگر افسران اور صنعتی شہر کے انڈسٹریز نمائندگان حب آر سی ڈی ہائی وے کے ہوٹل مالکان شریک ہوئے۔
لسبیلہ:فیکٹریوں،ہوٹلوں اوردکانوں پرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت
Mar 04, 2022