اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان پہلی بار193 ممالک میں سے 8رکنی گلوبل ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب ہو گیا۔ پاکستان نئے اعزاز کے بعد اقوام عالم کی ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہو گا۔ انتخابی عمل میں 193 ممالک کے ماحولیاتی وزراء نے حصہ لیا جبکہ ملک امین اسلم کو اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کیا۔ اس کے علاوہ برطانیہ ، برازیل، سلواکیہ، سینیگال، پرتگال کے وزراء بھی نائب صدر منتخب ہوئے۔ ماحولیاتی پالیسی سازی کا حصہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب ہونے کو بڑی خبر قرار دے دیا۔
پاکستان پہلی بار193 ممالک میں سے 8رکنی گلوبل ماحولیاتی کابینہ کا کارکن منتخب
Mar 04, 2022