میرا سینیٹر منتخب ہونا ہی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تھا 

Mar 04, 2022

 ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بہاولپور بائی پاس ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   3 مارچ وہی تاریخ ہے جب میں سینیٹ کا الیکشن جیتا تھا۔  عمران خان کے خلاف تو عدم اعتماد اسی وقت کامیاب ہوچکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ اراکین اسمبلی بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں: ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیئے: موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ھاتھ کھڑا کرکے  عوام نے فیصلہ دے دیا ھے۔ اسلام آباد میں عوام بھی اور اراکینِ اسمبلی بھی آپکے ساتھ ھونگے۔ میں ملتان کی عوام کی جانب سے بلاول بھٹو کا خیر مقدم کرتا ہوں مجھے ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام پر فخر ہے آج ملتان نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ہم بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے نکلے ہیں اور آخری وقت تک بلاول کا ساتھ دیںگے،میڈیا پر  پابندی کی مخالفت کر تے ہیں، مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ملتان کی عوام نے شاندار استقبال کر کے بلاول بھٹو کے دل جیت لیے ہیں۔انہوںنے سید یوسف رضا گیلانی ، سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی ، سید علی حیدر گیلانی، سید علی قاسم گیلانی اور پوری جماعت کا شکر گزار ہوں کہ انہوںنے دن رات کی محنت سے اس جلسہ کو کامیاب بنایا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 3 مارچ کو قومی اسمبلی میں مجھے سینیٹر منتخب کیا اور عمران خان کو شکست دی آج ملتان کے عوام نے عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کی کال پر لوگوں نے ہاتھ بلند کرکے وزیراعظم پرعدم اعتمادکا اظہار کیا اور گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بلاول بھٹو گزشتہ 5دن سے آپ کی آواز بن کر سندھ سے ملتان پہنچے اور میں ایک دن ساتھ چلا ہوں مگر مجھے لگ پتہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔ہم سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں مخدوم احمد محمود نے دعاکرائی کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو و اپنی امن و امان میںرکھیں اللہ تعالیٰ بلاول کی حفاظت فرماکر انہیں صحت والی لمبی زندگی عطافرمائیں اور اللہ تعالیٰ بلاول کو وزیراعظم بنائیں تاکہ وہ پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں۔

مزیدخبریں