راولپنڈی(اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 3ا رشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم کے خوف سے حکمرانوں نے گھبرانا شروع کردیا ہے اور اب انہیں عوام کی تکالیف بھی یاد آرہی ہیں باشعور عوام اب تبدیلی سرکار کے جھانسے میں نہیں آئینگے یہ کچھ بھی کرلیں اب انکی دال نہیں گلنے والی انکی رخصتی کاوقت آچکا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی کی تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد جلد عمران خان کی حکومت کا بوریا بسترگول کردیگی وہ دن دورنہیں جب عوام اس نااہل،نالائق ٹولے سے نجات کی خوشخبری سنیں گے۔
تحریک عدم کے خوف سے حکمرانوں نے گھبرانا شروع کردیا ،ارشدمحمودقریشی
Mar 04, 2022