شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین عشر و ذکوۃ کمیٹی شیخوپورہ افزاء جبار خان سے ملاقات ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ و سابقہ ممبر میونسپل کارپوریشن کواڈینٹر وومن پروٹیکشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ جمیلہ یونس نے ملاقات کی ہے اور ان سے عشر وزکوۃ کمیٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پرمحترمہ افزاء جبار خان نے کہا کہ عشر و زکوۃ کے نظام کو موثر و فعال بنانے کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے باعث مستحقین کو باعزت طریقے سے امدادی فنڈز کی فراہمی یقینی ہوئی ہے مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں باہم امداد فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے جس کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے اور مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔
چیئرمین عشر و ذکوۃ کمیٹی شیخوپورہ سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ملاقات
Mar 04, 2022