گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عادل بخش چٹھہ نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اصل ریلیف ثابت ہوگی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں23اور24روپے اضافے کے بعد10روپے پٹرول کی کمی عملاً واپس ہوچکی ہے، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں 16.37فیصد اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے قلعہ دیدارسنگھ میں کارکنان سے دوران گفتگو کیا.