جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماو صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کوآرڈینیٹر میاں زاہد صدیق نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے چند عناصر حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر کے اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور عمران خان بدستور وزیر اعظم رہیں گے، اپنے ایک بیان میں میاں زاہد صدیق نے کہا کہ سابق دور میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکا دیا گیا۔
حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: میاں زاہد صدیق
Mar 04, 2022