کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کسی صورت برداشت نہیں: افتخار حسین

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین پنجاب کے صدر ممتاز مذہبی سکالر میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے بلند کر رہے ہیں یہ تعلق دین کی بنیاد پر ہے اور کشمیر کی تحریک اسے مزید قوت بخش رہی ہے اوراس سے انڈیا کا پروپیگنڈا ہ دفن ہو رہا ہے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کسی صورت قابل برداشت نہیں کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں بھارتی سفاک افواج روزانہ نہتے کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کررہی ہے جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ان شاء  اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کو کشمیر پر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ کشمیریوں نے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا اور آج بھی جانیں قربان کر کے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی دنیا کی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن